اونٹ کٹارا اور جگر کٹارا – دو مختلف، مستقل اور مستند جڑی بوٹیاں
اونٹ کٹارا اور جگر کٹارا – دو مختلف، مستقل اور مستند جڑی بوٹیاں تحریر: Dr. Jawad Bhatti, Homoeopathic Physician قدرت نے ہر جڑی بوٹی کو ایک مخصوص مزاج، افادیت اور کردار کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ بعض پودے اپنی ظاہری مشابہت یا نام کی مماثلت کی وجہ سے اکثر غلط فہمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یہی معاملہ اونٹ کٹارا (Echinops echinatus) اور جگر کٹارا / Milk Thistle (Silybum marianum) کا ہے۔ بہت سے لوگ ان دونوں کو ایک ہی پودا سمجھ بیٹھتے ہیں، حالانکہ یہ دو بالکل مختلف نباتات ہیں جن کے مزاج، فعال مرکبات، افادیت اور استعمالات ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔ 1. اونٹ کٹارا (Echinops echinatus) – جسمانی طاقت اور قوتِ باہ کے لیے پودا بنیادی خصوصیات یہ ایک خاردار پودا ہے جو زیادہ تر صحرائی اور خشک علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کے پھول سفید یا ہلکے رنگ کے گول ہوتے ہیں، جو اسے دیگر خاردار پودوں سے ممتاز کرتے ہیں۔ اسے مقامی جانور اونٹ شوق سے کھاتے ہیں، اسی وجہ سے نام “اونٹ کٹارا” رکھا گیا۔ مزاج گرم و خشک درجہ دوم طبی افادیت قوتِ باہ میں اضافہ مدرِ بول اور پیشاب کی رکاوٹ دور کرنا سرد ورموں اور جوڑوں کے درد میں مفید معد...




.png)




